فٹبال کی عالمی جنگ میں یوروگوئے کا سفربھی تمام ہوا، فرانس نے یوروگوئے کوصفرکے مقابلے میں دو گول سے پچھاڑ کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ماسکومیں جاری فٹبال کے عالمی مقابلوں میں میں یوروگوئے اورفرانس کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں،،پہلے کوارٹرفائنل میچ میں فرانس کا پلڑا بھاری رہا،فرانس نے باسٹھ فیصد بال اپنے کنٹرول میں رکھی،یوروگوئے نے فرانسیسی گول پوسٹ پرچارحملے کیے جسے فرانسیسی گول کیپرنے ناکام بنا دیا
میچ کے چالیس ویں منٹ میں فرانسیسی کھلاڑی رافیل ورانے نے بہترین اندازمیں گیند کوجال کی راہ دکھاکراپنی ٹیم کوسبقت دلائی،کھیل کے دوسرے ہاف کے اکسٹھ ویں منٹ میں انٹون گرزمان نے گیند کوزوردارہٹ لگائی جسے یوروگوئے کا گول کیپرروکنے میں ناکام رہا
فرانس نے دو گول داغ کریوروگوئے پردباؤبرقرار رکھا،،میچ کے اختتام تک یوروگوئے کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی،،فرانس نے یوروگوئے کوٹورنامنٹ سے باہرکرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی