پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے
کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 109ویں مڈ شپ مین اور 18 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے اور قومی مفادات کا تحفظ اور دفاعی خود مختاری ہماری ترجیحات ہیں۔ایڈمرل طفر محمود عباسی نے بتایا کہ پاک بحریہ نے بحرہند میں ریجنل میری ٹائم پٹرولز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس سے بحری دہشت گردی، قذاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام ہوگی۔