طیب اردوان دوسری مدت صدارت کا حلف پیر کو اٹھائیں گے۔

ترکی میں صدارتی انتخابات جیتنے والے ترک رہنما طیب اردوان پیر کو دوسری مدت کے لیے صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں صدارتی انتخابات جیتنے والے ترک رہنما طیب اردوان پیر کو دوسری مدت کے لیے صدارت کا حلف اٹھائیں گے ، نئے صدارتی نظام کے تحت وزیراعظم کا عہدہ ختم کر کے نئی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 26 سے کم کر کے 16 کر دی جائے گی۔نئے نظام میں اسمبلی کا کوئی ممبر، وزیر نہیں بن سکتا،''بینالی یلدرم'' ترکی کے 27 ویں اور آخری وزیر اعظم ہیں، جو پیر کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، حلف اٹھانے کے بعد طیب اردوان کو وزار کو برطرف کرنے سمیت متعدد نئے اختیارات حاصل ہونگے۔