سان ڈیگو کے جنگلات کی آگ الپائن تک پھیل گئی۔ کئی گھر تباہ

امریکا میں سان ڈیگو کے جنگلات میں لگی آگ الپائن تک پھیل گئی ۔ آگ سے کئی گھر تباہ ہوگئے جبکہ مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز لگنے والی آگ اب تک 400 ایکڑ رقبہ جلاکر خاک کرچکی ہے۔ سان ڈیگو کے مشرق میں 25 میل دور تک رہنے والے الپائن کے رہائشیوں نے بھی علاقہ چھوڑ دیا ۔دوسری جانب آگ پر قابو پانے میں مصروف فائر فائٹر عملے کو گرمی بھی متاثر کر رہی ہے۔