وزارت داخلہ نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔
نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)محمد صفدر کو ایون
فیلڈ لندن فلیٹس کے کیس میں گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک سال قید بامشقت کی سزا دی تھی نیب نے گذشتہ روز دو خطوط وزارت داخلہ کو لکھے تھے ایک خط میں کیپٹن(ر)محمد صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی استدعا کی گئی تھی جبکہ دوسرے خط میں نواز شریف ،مریم نواز،حسین نواز اور حسن نواز شریف کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی تھی،نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے کیپٹن(ر)محمد صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا اور انہوں نے گرفتاری نہ دی تو پھر دوسرے مرحلہ میں ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائیگا۔