مریم نواز کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہو ر کے حلقوں سے نئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری دئیےہیں۔
تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو ستائیس سے مریم نواز کی جگہ علی پرویز کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ پی پی ایک سو تہتر سے عرفان شفیع کھوکھر کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے،اس سے قبل دونوں حلقوں سے مریم نواز امیدوار تھیں۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک کے بیٹے اور این اے ایک سو ستائیس سے آزاد امیدوار علی پرویز ملک نے ریٹرننگ آفیسر کو مریم نواز کا ٹکٹ واپس لینے کی تحریری درخواست دی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو ستائیس سے مریم نواز کا ٹکٹ واپس لے کر اپنے نام کا ٹکٹ جمع کروانا چاہتا ہوں جس کی اجازت دی جائے۔