نیب کا فواد حسن فواد کے گھر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

نیب نے فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکیم کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا جہاں بیان کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا، احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر رکھا ہے، نیب نے فواد حسن فواد کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے 2 لیپ ٹاپ اور 5 موبائل فون قبضے میں لے لیے جنہیں فرانزک معائنے کے لیے بھجوادیا گیا ۔ فواد حسن فواد کے گھر سے قبضے میں لیے گئے موبائل فونز میں ایک بلیک بیری بھی شامل ہے، نیب حکام نے ملزم سے بلیک بیری کا پاس ورڈ حاصل کرلیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب نے فواد حسن فواد کے گھر سے 30 سے زائد یو ایس بی بھی قبضے میں لی ہیں جن میں اہم ڈیٹا موجود ہے۔