امارات میں بینکنگ خدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ
متحدہ عرب امارات میں بینک صارفین سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائے گا، واٹ کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگیا ۔سینٹرل بینک نے ملک کے تمام بینکوں کو ہدایت کی کہ بینکنگ خدمات پر5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائے۔ ملک کے تمام بینکوں نے یکم جولائی سے نفاذ شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق 140بینکنگ خدمات میں سے 43پر واٹ لاگو ہوگا۔ ملک کے تمام بینکوں نے اپنے صارفین کو واٹ کے متعلق آگاہ کردیا ۔