وفاق کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبدار رہ کر انصاف کے ساتھ الیکشن کرائے،نگران وزیراطلاعات سیدعلی ظفر

نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، انہوں نے ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح بھی کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانی کی بچت وقت کی اہم ضرورت ہے ، یہ ٹریٹمنٹ پلانٹ ایک مثال بنانے کے لئے شروع کیا گیا ہے , انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ایک ڈیم جتنا پانی بچایا جاسکتا ہے , سید علی ظفرنے کہا کہ 25جولا ئی کو انتخابات ہوں گے قوم اپنے ووٹ کا استعمال کرے ووٹر کو ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے ، صاف شفاف انتخابات کا مقصد صرف پولنگ کرانا نہیں, لوگوں کو ووٹ کا درست استعمال سکھانا بھی ضروری ہے , وفاق کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبدار رہ کر انصاف کے ساتھ الیکشن کرائے ,وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت پسندیدگی اور ناپسندیدگی کو بالائے طاق رکھ کرکام کررہی ہے۔