ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نوازشریف کو سزا کے بعد برطانوی حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےنوازشریف کوسزاکےبعد برطانوی حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سابق وزیراعظم پاکستان کو برطانیہ میں جائیداد پر پاکستانی عدالت نے سزا سنائی ہے۔ میاں نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں۔حکومت برطانیہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے کریک ڈاؤن کے اپنے دعوؤں پر عمل کرے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےاپنی ایک پریس ریلیز میں کہا کہ شریف فیملی کے نام برطانیہ میں دیگر پراپرٹیز کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل نےبرطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ برطانیہ میں تحقیقات کی جائیں اور غیرقانونی پیسے سے بنائی جائیداد کو ضبط کیا جائے۔