مولانا فضل الرحمان کا اقتدار سے باہر رہنا ایسا ہی ہے جیسے پانی سے باہر مچھلی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا ، شہباز شریف نے کہا میں لاہور کو پیرس بنادوں گا لیکن جب بارش ہوئی تو پیرس دھل گیا اور نیچے سے لاہور نکل آیا،ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ، مولانا فضل الرحمان کے لیے اقتدار سے باہر رہنا ایسا ہی ہے جیسے پانی سے باہر مچھلی، لگتا ہے اس بارمچھلی کو پانی سے باہر ہی رہنا ہوگا،انہوں نے کہا ، پاکستان میں جو خوبصورتی ہے وہ سوئٹزرلینڈ میں بھی نہیں،سوئٹزرلینڈ میں کوئی چور پر پکڑا جائے تو اسے 40 گاڑیوں کا پروٹوکول نہیں ملتا، بیرون ممالک انصاف کانظام مضبوط ہے اسی لیے وہ ترقی یافتہ ہیں، سوئٹزرلینڈ کے سرکاری سکولوں کے بچے وزیراعظم بن سکتے ہیں، پاکستان کوسوئٹرزلینڈ تو نہیں بناو ں گا البتہ ادارے سوئٹرزلینڈ جیسے ضرور بناو ں گا، جب ادارے غیرسیاسی ہوتے ہیں تو قوم ترقی کرتی ہے،عمران خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت آئی تو گورنر ہاو سزعوام کے لیے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ جب لیڈر کرپشن کرتا ہے تو وہ باقیوں کو بھی نہیں روک سکتا، وہ سب سے پہلے کرپشن ختم کریں گے ، ادارے مضبوط کریں گے، 10 سالوں میں پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نے ملک کوتباہ کردیا ، آج پاکستان 27 ہزارارب روپے کامقروض ہے، ہم پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔۔۔