عمران صاحب جلسے کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ وزیراعظم نواز شریف کے نعروں کی گونج سے ڈر لگتا ہے:مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ(ن )مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور علیمہ باجی چور ہے کی آوازیں جلسوں کو روکنے سے بند نہیں ہونگی پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پہ حملہ کرنے والا ایک جلسے کی اجازت نہیں دے رہا،اور کہتے ہیں موت بھی برداشت کرسکتا ہوں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران صاحب!مریم نواز کا اتنا خوف کے جلسہ گاہ میں پانی چھوڑدیا، مریم نواز کو جلسے کی اجازت نہیں دی، آپ نے تو کہاتھاکہ موت بھی برداشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پہ حملہ کرنے والا ایک جلسے کی اجازت نہیں دے رہا عمران صاحب سلیکٹڈ اور علیمہ باجی چور ہے کی آوازیں جلسوں کو روکنے سے بند نہیں ہوں گی ،عمران صاحب جلسے کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ وزیراعظم نواز شریف کے نعروں کی گونج سے ڈر لگتا ہے ۔