ڈیرہ اسماعیل خان میں زمین کا تنازعہ، دو گروپوں میں جھڑپ کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شاموزئی میں دو متحارب گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں سات افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ زمین کا ایک پرانا تنازعہ ہے ۔لاشوں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیاگیا ہے۔