ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ادویات کی غیرقانونی تشہیر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ادویات کی غیر قانونی تشہیر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔آج ایک بیان میں ادارے نے کہاکہ ڈرگ ایکٹ مجریہ 1976 کے تحت اس کام میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔