تاجر اتحاد کمیٹی کے گورنر سے مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم کر دی

تاجر اتحاد کمیٹی کے ارکان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد تین روزہ ہڑتال ختم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اجلاس اتوار کو گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا۔بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تاجر اتحاد کمیٹی نے اجلاس میں گیارہ رکنی ایجنڈا پیش کیا۔گورنر نے ہڑتال ختم کرنے پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔