ایران کا یورینیم افزودگی کی حد سے تجاوز کرنے کا نیا اعلان

ایران نے ’ چند گھنٹوں ‘ میں 2015 میں عالمی طاقتوں سے کیے گئے معاہدے کے تحت یورینیم افزودہ کرنے کی حد سے تجاوز کرنے کا اعلان کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اٹامک ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا کہ نئی سطح پر یورنیم افزودہ کرنے سے متعلق تکنیکی تیاریاں چند گھنٹوں میں مکمل ہوجائیں گی اور 3.67 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کی جائے گی۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’کل علی الصبح جب انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نمونے حاصل کرے گی تو ہم 3.67 فیصد سے آگے بڑھ چکے ہوں گے‘۔