ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم با لائی خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےمقبوضہ کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں،Leh، پلوامہ، اننت ناگ ،اسلام آباد،شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح سرینگر میںدرجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں27،پلوامہ اوراننت ناگ 16، شوپیاں اوربارہ مولہ 17 اور Leh میں سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔