بھارت، انڈونیشیا اور سنگاپور میں خوفناک زلزلہ، زمین لرز اٹھی
بھارت، انڈونیشیا اور سنگاپور میں زمین لرز اٹھی، زلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6اعشاریہ ایک درج کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دہلی سمیت شمال مشرقی ریاست میں آسام کے گوہاٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اس کے علاوہ ہریانہ میں متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ریاست ارونا چل پردیش کے تاونگ میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ چار درج کی گئی ہے، موصول اطلاعات کے مطابق اروناچل پردیش میں درمیانی شب 1:33 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سنگا پور کے جنوب مشرقی علاقے اور انڈونیشیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، انڈونیشیا میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 درج کی گئی ہے، جبکہ سنگا پور میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ ایک درج کی گئی ہے۔انڈونیشیا کی مقامی خبر رساں ادارے دا جکارتہ پوسٹ کے مطابق ‘امریکی جیو لوجیکل سروے نے بتایا کہ منگل کے روز علی الصبح انڈونیشیا کے جاوا جزیرے کے ساحل پر چھ اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاحال ان مقامات سے کسی طرح کے جان مال کے نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔