سی ٹی ڈی گوجرانوالہ کی ڈسکہ میں بڑی کاروائی،3 خطرناک دہشت گرد گرفتار

سیالکوٹ : سی ٹی ڈی گوجرانوالہ کی ڈسکہ کے برج چیمہ رنجھائی میں بڑی کاروائی، احمد ادریس سکیت 3 خطرناک دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں اعظم علی اور مظہر مشتاق بھی شامل ، مرکزی ملزم احمد ادریس گجرات جلالپور جٹاں کا رہائشی تھا۔ سی سی ڈی کے مطابق دہشت گرد کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کرتے تھے، سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے تخریب کارانہ فنڈز، رقوم وصولی اور دہشت گردوں کو دی جانے والی رسیدیں برآمد، ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔