ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تازہ کارروائیاں

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی 6392 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے تحت 604 مارکیٹ، دکانیں اور ایک صنعتی یونٹ سیل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1001 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے ہوئے. اسلام آباد میں ایس اوپیزکی 30 خلاف ورزیاں ہوئیں جس کے بعد 3 مارکیٹ و دکانیں سیل اور 2 ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ ہوا۔ آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 1102 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے تحت 28 مارکیٹ ودکانیں، سیل اور 182 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔ جبکہ 24گھنٹے میں گلگت بلتستان میں ایس اوپیز کی 135 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس کے بعد گلگت بلتستان میں 26مارکیٹ ودکانیں سیل، اور ٹرانسپورٹرز کوجرمانے کیے گئے۔ اسی طرح پنجاب میں ایس او پیز کی 1925 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، صوبے میں 324 مارکیٹ، دکانیں سیل اور 531 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔ 24 گھنٹےمیں بلوچستان میں ایس اوپیز کی 434 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، صوبے میں 44 مارکیٹ و دکانیں سیل اور 167ٹرانسپورٹرز کو جرمانا ہوا۔