صدر کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش
صدرڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر اور حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر سمیت تمام شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ان ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔