تحریک انصاف کی حکومت ملک کو آگے لے جانے کیلئے اقتدار میں آئی ہے، شبلی فراز
وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو آگے لے جانے اور اسے ذاتی مفادات کے لئے سیاست کرنے والوں سے پاک کرنے کے لئے اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں بحری امور کے وزیر علی زیدی کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ عناصر ہیں جنہوں نے ملک کو پسماندگی کی طرف دھکیلا اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کی۔ علی زیدی نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد ملک کو درست سمت پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی اصلی رپورٹ جاری نہیں کی ہے۔