پرائیویٹ اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات،وزیراعلیٰ پنجاب کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہورکے پرائیویٹ اسکول میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کےلیےکمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہورکے پرائیویٹ اسکول میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کےلیےکمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کمیٹی واقعات کی غیرجانبدارانہ انکوائری کرےگی۔ یاد رہے وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے ساتھ ہراسگی جیسے ناخوشگوار واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کی روک تھام کے لیے نیا ایکٹ لانے کا اعلان کیا تھا۔