جاپان میں طوفانی بارشیں، اموات کی تعداد 50ہوگئی

جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعدادکم ازکم 50ہوگئی.غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جنوب اور جنوب مغربی حصوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اورسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں 12سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔چیف کیبنٹ سیکریٹری نے کہا ہے کہ جنوب مغربی علاقوں میں 9جولائی تک مزید بارشیں متوقع ہیں، عوام اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرلیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جزیرے کیوشو، ناگاساکی،ساگا،فیوکو کا میں فلڈوارننگ جاری کی جاچکی ہے۔