علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019 کے بیچلر پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سسمٹر خزاں 2019 میں بی اے جنرل، بی کام، بی اے، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، بی اے ابلاغ عامہ اور بی اے درس نظامی پروگرام میں داخلہ اور امتحانات دینے والے طلبہ کے نتائج ویب سائٹ پر شائع کردیے گئے۔ طالب علم ویب سائٹ پر موجود رزلٹ پر کلک اور پھر وہاں اپنا رول نمبر درج کر کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ کرونا وبا کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے خزاں 2019 میں داخلہ لینے والے طالب علموں کے امتحانات نہیں لیے بلکہ فارمولے کے تحت طالب علموں کے نتائج مرتب کیے ہیں۔