جرائم کے خلاف رینجرز سندھ پولیس کے ساتھ کھڑی ہے،ڈی جی رینجرز
کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ جرائم کے خلاف رینجرز سندھ پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے سی پی او کراچی کا دورہ کیا۔سی پی او آمد پر آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے ڈی جی رینجرز کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز نے یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے۔ڈی جی رینجرز نے پی ایس ایکس پر حملہ ناکام بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی جی رینجرز نے واقعے میں شہید اہلکاروں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف رینجرز سندھ پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔