کرونا ویکسین بنانے والوں کو غیر متوقع چیلنجز کا سامنا
لندن: ادویہ ساز کمپنیوں اور طبی ماہرین نے گھروں سے کام کرنے کے دوران یکسوئی نہ ہونے اور مختلف دوسرے مسائل کے ساتھ مشترکہ حکمتِ عملی کے فقدان کو کرونا ویکسین کی تیاری میں بڑا چیلنج قرار دے دیا۔ برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے مطابق کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے دوران ملازمین کو گھر پر ایسا ماحول فراہم کرنا جس میں وہ اپنی پوری توجہ کام پر مرکوز رکھ سکیں، ایک بڑا چیلنج تھا۔ کمپنی نے ملازمین کے بچوں کے لیے 80 کے قریب ٹیچرز کی خدمات حاصل کیں اور اس کے علاوہ بچوں کے لیے آن لائن جادو اور یوگا کلاسز کا بھی انتظام کیا تاکہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں والدین کی مدد کی جاسکے۔