کشمیری حریت پسند رہنمابرہان وانی کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی
لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری کل حریت پسند کشمیری رہنما شہیدبرہان وانی کا یوم شہادت منائیں گے ۔ اس سلسلے میں ایل او سی کے دونوں طرف خصوصی تقریبات ہوں گی مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طورپر منایا جائے گا۔ برھان وانی کی برسی پر ہڑتال کی اپیل قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی نے کی تھی ۔ حریت پسند کشمیری رہنما شہیدبرہان وانی کو بھارتی فوج نے 8 جولائی 2016 کو ترال میں شہید کر دیا تھا ۔ ادھر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ''ہفتہ شہدائ'' کی تقرتبات شروع ہوگئی ہیں۔ یہ ہفتہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیر ، آزاد کشمیر ، پاکستان اور بیرون ملک خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیاجائے گا۔کل احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے اورآزادی کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ 13 جولائی کو 1931کے شہدا کی یاد میںتاریخی یوم شہدا منایا جائے گا