بھارتی اداکار دلیپ کمار 98سال کی عمر میں انتقال کرگئے
بھارتی اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف کے باعث چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سانس لینے میں مشکلات کے باعث ایک ہی مہینے میں دوسری باراسپتال منتقل کیا گیا تھا۔دلیپ کمار کا شمار بھارت کے بہترین اور سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے۔پاکستان حکومت کی طرف سے 1998 میں ان کو پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔ دلیپ کمار پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔یوسف خان نے 2015 میں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدما بھوشن حاصل کیا۔ ۔دلیپ کمارسن 2000 میں بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن بھی منتخب ہوئے۔دلیپ کمار کے نام سے پہچانے جانے والے محمد یوسف خان 1922 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے اور خاندان کیساتھ 1935 میں بھارت منتقل ہوگئے۔ ان کا آبائی گھر پشاور میں آج بھی موجود ہے۔ دریں اثنا یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان سے بھی ان کے اہلخانہ کیساتھ اظہار افسوس اور تعزیت کی جا رہی ہے۔پاکستان کے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال اظہار افسوس کیا ہے۔عارف علوی نے کہا کہ دلیپ کمار عاجز، پروقار اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔ غم کی اس گھڑی میں دلیپ کمار خاندن کے ساتھ ہیں۔