انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے اعلان پر طالب علم شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کو درپیش مسئلہ پر توجہ دلاو نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرادیامختصر نوٹس پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے اعلان پر طالب علم شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کو درپیش مسئلہ پر توجہ دلاو نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرادیامختصر نوٹس پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے اعلان پر طالب علم شدید پریشانی کا شکار ہیں: pic.twitter.com/kAkQxnXBHY
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 7, 2021
ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور طلباکی مشاورت کے بغیر امتحانات کے انعقاد سے نوجوانوں کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔ توجہ دلاو نوٹس پورا تعلیمی نصاب پڑھائے بغیر امتحانات کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ توجہ دلاونوٹس میں موقف یہ ایک انتہائی اہم اور عوامی بے چینی کا مسئلہ ہے جس پر وفاقی وزیر تعلیم کا جواب اسمبلی فلور پر جواب درکار ہے۔توجہ دلائو نوٹس پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، خواجہ محمد سعد رفیق، رانا ارادت شریف خان، داکٹر درشن، مریم اورنگزیب اور شزافاطمہ خواجہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے۔