کورونا وائرس: امریکہ میں ہزاروں افراد بے گھر ، فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور
کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے جو فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں وہیں امریکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے جو فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،امریکی ریاست نیویارک جو سیاحوں کی جنت کہلاتا ہے وہاں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ مقامی انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے جبکہ شہری انتظامیہ نے ایسے افراد کی مدد کے لیے کمیونٹی نیوی گیٹرز تعینات کیے ہیں،نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہیٹن میں اب سیاحوں سے زیادہ بے گھر افراد سڑکوں پر نظر آتے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے وہاں سیاحت انتہائی کم ہو گئی ہے،بے گھر افراد کے لیے قائم کردہ ادارے کوالیشن فار دی ہوم لیس کے مطابق نیویارک میں بے گھر افراد کی تعداد 20ہزار 8سو سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ نیویارک کی تاریخ میں بے گھر افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔