افغان فورسز اور طالبان میں جاری لڑائی میں شدت آگئی
افغان فورسز اور طالبان میں جاری لڑائی میں شدت آگئی، کابل حکومت نے چھن جانے والے تمام اضلاع طالبان سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب نے کہا کہ چھن جانے والے تمام اضلاع طالبان سے واپس لیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے حملوں میں تیزی لا کر ثابت کیا ہے کہ وہ امن کے لیے راضی نہیں ہیں،ادھر افغان طالبان نے مزید 6اضلاع پر قبضہ کرلیا جن میں ہرات اور بادغیس کے دو، دو نمروز اور بدخشان کا ایک،ایک ضلع شامل ہے۔