میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کچھ عرصے کیلئے ملتوی کیے جائیں۔حکومت طلبہ کے امتحانات لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔اچانک امتحانات کی تاریخ کے اعلان سے طلبہ اور والدین میں تشویش پائی جارہی ہے۔لاہور بورڈنے طلبہ کومیٹرک کی ڈیٹ شیٹ چوتھی مرتبہ جاری کی ہے۔جبکہ انٹرمیڈیٹ کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔کورونا اور لاک ڈائون کے باعث چھ ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہے ہیں۔آن لان کلاسز میں بھی طلبہ کی حاضری انتہائی کم رہی ہے۔ایسے حالات میں طلبہ سے امتحان لینا ان کے مستقبل دائو پر لگانے کے مترادف ہے۔