این سی اوسی کا ملک میں کورونا کیسزمیں اضافے پرتشویش کا اظہار, تمام صوبوں کو ایس اوپیز پرعمل درآمد کی ہدایات
اسلام آباد: این سی اوسی اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کیسزمیں اضافے پرتشویش کا اظہاراورمختلف سیکٹرزمیں ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا۔وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمرکی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔ تمام صوبائی چیف سکریٹریزنے بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔فورم نے کووڈ کیسزمیں اضافے پرتشویش کا اظہارکیا اورمختلف سیکٹرزمیں ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا۔ تمام صوبوں کو ایس اوپیز پرعمل درآمد اورویکسینیشن کے عمل کوتیزکرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی۔ عید الاضحی کے سلسلے میں جاری کی گئی ایس اوپیزپرخصوصی عمل درآمد کے بھی احکامات دیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ پاکستانی افراد جن کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں 10 دن کے لئیے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔