وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان،عبد القدوس بزنجو کی ملاقات

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان،عبد القدوس بزنجو نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی. ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی. ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا. وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی . وزیرِاعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے .