جو بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں لیکن بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے: عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں لیکن بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے؟ عوام آج جن مشکلات سے دوچار ہیں، ان کے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا ہے، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔