کرکٹ کو خیر باد کہنا چاہ رہا ہوں: شاہد خان آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو خیر باد کہنا چاہتا ہوں لیکن مجھے ریٹائر نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔ کشمیر پریمئر لیگ(کے پی ایل) سیزن ٹو کے لیے بطور برانڈ ایمبیسیڈر معاہدے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے بند کمرے میں بیٹھ کر کام نہیں کر سکتا، مجھے گراس روڈ پر کام کرنا پسند ہے، چیئرمین بورڈ اچھا کام کر رہا ہے تو اسے برقرار رہنا چاہیے، تنگ دستی کا شکار اور مستحکم کھلاڑیوں کو مالی امداد ملنی چاہیے۔انہوں ںے کہا کہ کے پی ایل میں بطور مینٹور آنے والے کھلاڑیوں کی رہنمائی کروں گا، پی سی بی اپنے کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت دے، اگر ہمارے کسی کھلاڑی نے لنکا پریمئیر لیگ میں پہلے سے معاہدہ کر رکھا ہے تو اسے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔