محمد شہباز شریف کی ہدایت پررمضان بازاروں میں عوام کوسستےداموں معیاری اشیائےکی فراہمی کےانتظامات کا باقاعدگی سےجائزہ لینےکیلئےصوبائی کابینہ کمیٹی تشکیل دےدی گئی
رمضان بازاروں کی مانیٹرینگ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے کنوینئر صوبائی وزیر خوراک، صوبائی وزیر صنعت اور صوبائی وزیر زراعت ہوں گے، چیف سیکرٹری کمیٹی کے کو کنوینئر جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایم پی اے وحید گل، چیئرمین سی ایم آئی ٹی، سیکرٹری آئی اینڈ سی، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سیکرٹری آئی سی اینڈ آئی، سپیشل سیکرٹری زراعت، ڈائریکٹر فوڈ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور دیگر افسران کمیٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے، کمیٹی رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے کر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزیراعلٰی کو پیش کرے گی، کمیٹی ڈی سی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر انتظامی و ضلعی افسران کے دوروں کو بھی مانیٹر کرے گی، جبکہ صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز کے دوروں کا بھی جائزہ لے گی ۔