پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کی بجائے اپنے حقیقی مسائل پر توجہ دے, کورکمانڈر کانفرنس
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈرز کا خصوصی اجلاس ہوا۔۔ کانفرنس میں افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا, کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنا چاہئے، افغانستان کو حقیقی مسائل کی نشاندہی کر کے انہیں حل کرنا چاہئے، کانفرنس میں کابل دھماکوں کے بعد پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔ دہشت گردی کے واقعات میں افغان عوام اور افغان سکیورٹی فورسز کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف افغانستان کی حمایت اور تعاون جاری رکھے گا, اس عزم کو بھی دہرایا گیا کہ پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کے لئے ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار ہے