شاہ کوٹ میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی
شاہ کوٹ میں پنواں کے قریب تیز رفتار ٹرک مسافر وین سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت چالیس سالہ آصف،تیس سالہ عاصمہ بی بی اور چار سالہ ذیشان کی نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے وین میں سوار افراد لاہورایئرپورٹ سے اپنے عزیز کو لیکرواپس جارہے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے گیارہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔