جھگڑے کے دوران فائرنگ،ایک شخص ہلاک،دو زخمی
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں گلی میں کھڑے ہونے پر لڑائی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 20 سالہ مبشرکے نام سے ہوئی ہے۔