دنیا کے معروف فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ مشہور فٹبالرز کے بیٹے اپنے والد کی طرح کھیل میں مقام نہیں بنا پاتے،، لیکن کرسٹیانو رونالڈو کے صاحبزادے نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا،ایک ویڈیو میں گراؤنڈ میں موجود رونالڈو کے بیٹے نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،، اس نے مارسیلو اور ایک دوسرے فٹبالر کے بیٹے کو چکما دے کر شاندار گول اسکور کیا جس پر انہیں اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں اور شائقین نے بہت سراہا،، کرسٹیانو رونالڈو کا صاحبزادے ابھی صرف چھ سال کا ہے ،، لیکن فٹبال سے انتہائی لگاؤ رکھتا ہے۔