لاہور میں لیسکو کے 150سے زائد فیڈر ٹرپ
لاہور میں ہلکی بارش کے بعد لیسکو کے ڈیڑھ سو سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے اورشہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔بدھ کوپنڈی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،فیصل آباد، بھکر ااور جھنگ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں اور بارش کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی اورشہریوں نے اندھیرے میں سحری کی۔ملک میں داخل ہونے والے تیز ہواوں اور بارش کے سلسلے نیمختلف شہروں میں نظام زندگی درہم برہم کردیا۔میپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ میپکو ریجن میں آندھی اور بارش کے باعث 150 فیڈر ٹرپ کرگئے، ٹرپ ہونے والے فیڈرز کو جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔