تصویر لیک ہونے کے معاملے پر حسین نواز نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا
جی آئی ٹی میں تحقیقات کے دوران حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ بڑھ گیا ،، وزیراعظم کے صاحبزادے نے معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر ڈالا ،، اس حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ،، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تصویر لیک ہونے کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے، کمیشن پتہ چلائے کہ جے آئی ٹی سے تصویر لیک کیسے ہوئی؟ حسین نواز نے ایک مرتبہ پھر جے آئی ٹی کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیئے، درخواست میں کہا گیا کہ تصویر لیک ہونے کے ذمہ دار جے آئی ٹی سربراہ اور اراکین ہیں، تصویر لیک ہونا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس کا مقصد صرف تضحیک کرنا تھا ،، جے آئی ٹی کے اراکین اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں، تصویر لیک کر کے آئندہ طلب کیے جانے والوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ جے آئی ٹی کے رحم و کرم ہر ہونگے، درخواست ایڈووکیٹ خواجہ حارث کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی