رمضان المبارک کے دوران بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔
رمضان المبارک کے دوران بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے جہاں شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے وہیں سولر سسٹم کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے رمضان میں بجلی لوڈشیڈنگ کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا اور شدید گرمی میں بھی شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر دیاگیا ہے اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے جنریٹر،یو پی ایس اور سولر سسٹم کی دکانوں کا رخ کرلیا ہے تاہم گزشتہ سال کی نسبت اس سال گرمی زیادہ ہونے اور لوڈشیڈنگ کے بڑھتے ہوئے دورانیہ کے باعث سولر سسٹم ،جنریٹر اور یو پی ایس کی قیمتوں میں کافی اضافہ کر دیاگیا ہے جس سے شہری پریشان ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اگر لوڈشیڈنگ ختم نہیں کر سکتی تو کم از کم مہنگائی ختم کرنے کیلئے تو اقدامات اٹھائے ۔چھوٹے ،درمیانے اور بڑے جنریٹر،یو پی ایس اور سولر سسٹم کی قیمتوں میں 4سے5ہزار روپے اضافہ کیاگیا ہے ۔