بچھوں کو 3منٹ 28سیکنڈز کیلئے منہ کے اندر رکھنے کا نیا ریکارڈ قائم
تھائی لینڈ کی نڈر لڑکی نے خطرناک اور زہریلے بچھوں کو 3 منٹ کیلئے اپنے منہ میں رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا ہے۔ یہ لڑکی اس سے قبل بھی بچھوں کے ساتھ کئی ریکارڈز قائم کرچکی ہے۔تھائی لینڈ کی کینچنا کیٹکیو نامی لڑکی نے خطرناک زہریلے بچھوں کو 3 منٹ کیلئے اپنے منہ میں قید کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنادیا ہے۔بہادر لڑکی نے زہریلے بچھوں کو 3 منٹ 28 سیکنڈز تک منہ کے اندر رکھا۔اس سے قبل کینچنا اپنے پورے جسم کو بچھوئوں سے ڈھانپنے، اور 12 مربع میٹر سائز کے شیشے کے ایک ڈبے میں 50 ہزار زہریلے بچھوں کے ساتھ 33 دن گزارنے کے ریکارڈز قائم کر چکی ہے۔کینچنا کیٹکیو تھائی لینڈ کی وہ واحد لڑکی ہے جس کے پاس 2 گنیز ورلڈ ریکارڈز ہیں۔