تصویر میں ایسا کیا ہے جس کا شور مچا ہوا ہے۔ بلاول زرداری
وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر کے معاملے پر بلاول بھی بول پڑے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تصویر میں ایسا کیا ہے جس کا شور مچایا جا رہا ہے ۔ بلاول زرداری نے حسین نواز کی تصویر کے ردعمل میں کہا کہ تصویر میں حسین نواز کرسی پر باعزت تو بیٹھے ہیں ۔حسین نواز کو کرسی ، سائیڈ ٹیبل ، پنسل ،کاغذ ، فائل سب سہولتیں تو حاصل ہیں ۔ بلاول نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے دعویدار اپنی باری پر تصویر سے مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ( ن) کی قیادت نے گزشتہ پانچ سال قانون کی بالادستی کی بہت باتیں کیں اب خود قانون کی بالادستی کو ماننے کو تیار نہیں۔