پاکستانی برآمدات 2 دہائیوں سے کمی کا شکار ہے۔ اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی برآمدات میں پاکستان کا حصہ صفراعشاریہ18فیصد سے صفراعشاریہ13 فیصد ہوگیا۔بنگلا دیش کاحصہ عالمی تجارت میں صفراعشاریہ06فیصد سے صفراعشاریہ19فیصد ہوچکا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا عالمی تجارت میں حصہ صفراعشاریہ61 فیصد سے بڑھ کر 1اعشاریہ 65 فیصد ہوچکا، جبکہ پاکستان میں پیداواری لاگت دیگر ممالک کے مقابلے میں بڑھی ہے۔خام مال کی درآمد پر ٹیرف ریٹ پاکستان میں بلند ہیں اور برآمدات بڑھانے کے لئے بنیادی مسائل کا حل ضروری ہے۔پاکستانی برآمدات 2 دہائیوں سے کمی کا شکار ہے۔