سپاٹ فکسنگ سکینڈل،شرجیل خان کے کیس میں نیا موڑ, پی سی بی نے ٹربیونل سے کیس روکنے کی استدعا کر دی
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اینٹی کرپشن ٹربیونل نے شرجیل خان کیس کی سماعت کی، شرجیل خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پی سی بی کیس کو لٹکانا چاہتا ہے، بورڈ کے رویے سے لگتا ہے کہ ٹربیونل کے سامنے پیش کردہ ثبوت ناکافی ہیں، پی سی بی نے کیس روکنے کے لیے ٹربیونل میں استدعا کی، پرامید ہیں قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ اس موقع پر وکیل پی سی بی تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ فیصلے کے لیے کافی ثبوت ٹربیونل میں پیش کیے ہیں، شرجیل خان نے بکیز سے ملنے، فکسنگ کی ڈیل اور دیگر شواہد سے کبھی انکار نہیں کیا، نیشنل کرائم ایجنسی نے رابطہ کیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے ثبوت فراہم کیے جانے تک ٹربیونل میں سماعت روکنے کے لیے پی سی بی اگلے ہفتے درخواست جمع کرائے گا