میانمار کا فوجی طیارہ لاپتہ، سمندر میں گرکر تباہ ہونے کا خدشہ
میانمار کا ایک فوجی طیارہ ملک کے جنوبی علاقے میں واقع ایئربیس سے روانہ ہوا،، جس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے کچھ ہی دیر بعد اچانک منقطع ہوگیا،، طیارے میں عملے کے گیارہ ارکان اور ایک سو پانچ مسافر سوار تھے،، جن میں سے زیادہ تر فوجیوں کے اہل خانہ تھے،، گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی ملکی نیوی اور فضائی فورسز نے طیارے کی تلاش کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا،، غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارے کا ملبہ انڈیمان کے پانیوں سے مل گیا ہے،، تاہم اس کی کوئی حکومتی تصدیق نہیں کی گئی ہے